بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہونے والی بدقسمت آبدوز ’ٹائٹین‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غرق شدہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے جانے والی بدقسمت آبدوز نے رابطہ منقطع ہونے سے پہلے کیا پیغام بھیجا تھا، اب وہ اس کے تباہ ہونے کے تقریباً 1 سال بعد سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدقسمت آبدوز میں پانچ مسافر سوار تھے، جنہیں زیرِ آب ہونے کے باعث مواصلاتی مسائل کا سامنا تھا لیکن وہ پُرامید تھے۔رابطہ ختم ہونے سے پہلے انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ ’یہاں سب ٹھیک ہے‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والی آبدوز سے مذکورہ آخری پیغام مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 47 منٹ پر بھیجا گیا تھا، جب آبدوز 3 ہزار 346 میٹر کی گہرائی میں تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز نے اس واقعے کی تحقیقات اور ایسے حادثات سے بچنے کے لیے 2 ہفتے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔کوسٹ گارڈز کا میرین بورڈ آف انویسٹی گیشن اوشین گیٹ کے 10 سابق ملازمین اور میرین سیفٹی ماہرین سے پوچھ گچھ کرے گا۔تحقیقات میں ٹائٹین کے ڈیزائن، حفاظتی تاریخ اور سابقہ آلات کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔
بدقسمت آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments