پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے طور پر موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو زبردستی بند کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ فوری طور پر موٹر وے و دیگر سڑکوں کو کھولیں، آج ہی رپورٹ عدالت میں جمع کر یں اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کریں، عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا صوبہ ملک سے کٹا ہوا ہے انتظامیہ کیا کررہی ہے ابتک کتنے لوگوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے ایک طرف صوبہ دہشت گردوں کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے تو دوسری جانب صوبے میں روڈز بند ہیں کل بھی دہشت گردی کے واقعات میں 15 افراد شہید ہوئے ہیں کیا ایسے حالات میں احتجاج کرنا درست ہے، بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہاں کی حکومتی پارٹی احتجاج کررہی ہے۔صوبے کے عوام کو تکلیف دے رہی ہے پورا پاکستان کھلا ہے اور خیبرپختونخوا بند ہے یہ تو اپنے لوگوں کیخلاف ہے لوگ حکومت کو برا بھلا کہہ رہے ہیں ڈرائیور مظاہرین کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکمران جماعت نے احتجاج کی کال نہیں دی۔اس حوالے سے دائر رٹ پٹیشنز کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل، درخواست گزاروں کے وکلاء طارق افغان، بیرسٹر حذیفہ، بیرسٹر یاسین رضا، سجید خان آفریدی، شاہد علی یفتالی، اور عابد علی شاہ ایڈووکیٹس اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں صوبیہ شاہد، یوسف علی اور شعور وردگ و دیگر درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے موٹر وے اور جی ٹی روڈ بند کیا ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ دن سے مظاہرین نے انبار انٹرچینج پر موٹروے اور اٹک پل کے قریب جی روڈ کو بند کیا ہوا ہے اس بندش کے باعث صوبے کے عوام کو شدید تکلیف کے ساتھ عام شہریوں کی نقل و حرکت ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے موقف اپنایا آزادانہ نقل و حرکت آئین کے آرٹیکل 15 میں موجود ہے، جبکہ روڈ بندش پر لوکل انتظامیہ، نیشنل ہائی ویز اور دیگر حکام نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / پورا ملک کھلا، خیبر پختونخوا بند، حکومت اپنے ہی لوگوں کیخلاف ہے، موٹروے اور سڑکیں کھولی جائیں، پشاور ہائیکورٹ
پورا ملک کھلا، خیبر پختونخوا بند، حکومت اپنے ہی لوگوں کیخلاف ہے، موٹروے اور سڑکیں کھولی جائیں، پشاور ہائیکورٹ


Archives
Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کروں ہاری یحریر …. ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeجب دسمبر 1970 کے انتخابات میں پورے پاکستان سے جماعت اسلامی کو شکست ہوئی خاص طور پر مشرقی پاکستان سے تو اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسین نے اردو ڈائجسٹ کے شماروں میں جماعت اسلامی کیوں ہاری کے عنوان سے دو قسطوں میں مضامین لکھے اور ان مضامین میں جو بات کام کی تھی وہ […]
Read More








Post your comments