class="post-template-default single single-post postid-5876 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اولاد کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ مشکل ترین تھا: نادیہ افگن

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی زندگی کے مشکل ترین فیصلے سے پردہ اُٹھا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم کرنا کہ اللّٰہ تعالیٰ اولاد کی نعمت سے نوازنا نہیں چاہتے اور یہ تسلیم کرتے ہوئے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔دورانِ گفتگو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ نہ کبھی کام کیا ہے اور نہ ہی کبھی کام کرنا چاہتی ہوں۔دورانِ پروگرام جب میزبان نے زندگی کے مشکل ترین فیصلے یا وقت کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ وقت مشکل ترین تھا جب میں اور میرے شوہر نے باہمی رضامندی سے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2 بار میرا حمل ضائع ہو چکا تھا جس کے بعد کئی بار علاج کروایا، جس کی وجہ سے صحت بھی متاثر ہوئی، اس کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ اولاد کی نعمت سے نہیں نوازا تو، ہم نے اللّٰہ کی رضا سمجھتے ہوئے بچوں کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے میں شوہر نے بھی میری صحت کو دیکھتے ہوئے حمایت کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نادیہ افگن طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کی بات کر چکی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter