ادارہ شماریات نے ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق چار کروڑ 36 لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے، ملک میں 3 کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی اور 2 کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی ہے۔پاکستان میں 2 کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے، ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی جبکہ دو لاکھ 74 ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 55 لاکھ 90 ہزار افراد کی مادری زبان ہندکو، 27 لاکھ 78ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی، ایک لاکھ 16 ہزار افراد کی مادری زبان شینا، 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور 7 ہزار 466 افراد کی مادری زبان کیلاش ہے۔ملک میں 10 لاکھ 39 ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور 33 لاکھ 37 ہزار کی دیگر مادری زبانیں ہیں۔
ادارہ شماریات نے ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کردی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments