class="post-template-default single single-post postid-6608 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پہلی شادی کی ناکامی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئی تھی: تمکنت منصور

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تمکنت منصور کا کہنا ہے کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ نے مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔دورانِ انٹرویو انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی، طلاق اور پھر دوسری شادی کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔تمکنت منصور نے بتایا کہ جب شادی کی ناکامی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوئی تو مجھے ماہرین سے مدد کی ضرورت پیش آئی، انہوں نے میری باتیں سننے کے بعد اندازہ لگا لیا تھا کہ میرے ذہنی تناؤ کی اصل وجہ کیا ہے۔اداکارہ کے مطابق انہیں اپنی شادی شدہ زندگی اور اس کی پریشانیوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ سے گزرنا پڑا، کیونکہ ان کے پاس اپنے مسائل پر بات کرنے کے لیے کوئی نہیں تھا۔

تمکنت منصور نے شادی ختم ہونے کی وجوہات بتائے بغیر کہا کہ میں نے 23 برس کی عمر میں اپنی پسند سے شادی کی اور اسے اپنے2 بچوں کی خاطر 10 سال تک نبھانے کی بھی کوشش کی، اگر میری شادی ختم ہوئی تو اس کا مطلب یہی ہے کہ کوئی بڑی وجہ رہی ہو گی، یوں ہی کوئی فیصلہ نہیں کیا، میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی شخص اپنی شادی اپنی خوشی سے ختم کرتا ہے، اس کے پاس اتنا بڑا فیصلہ کرنے کی ضرور کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔اداکارہ تمکنت منصور کے مطابق انہوں نے اپنے بچوں کو کبھی یہ حق نہیں دیا کہ وہ اپنے باپ کی بُرائی کریں یا ان کے سامنے کبھی اپنی شادی کی ناکامی کے لیے کسی کو ذمے دار ٹھہرایا، ہمیشہ بچوں کو یہی سکھایا کہ انہیں اپنے والد کو وہی عزت دینی ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter