بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کے فوراً بعد ہی اس جوڑی کے حمل سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب سوناکشی اور ظہیر کو شادی کے دو روز بعد ہی اسپتال باہر آتے اور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کیا اب میں اسپتال بھی نہیں جا سکتی کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ میں حمل سے ہوں۔‘اُن کا ’ٹائمز ناؤ‘ سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’شادی کے بعد اُن کی زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جاسکتے ہیں کیوں جیسے ہی ہم گھر سے باہر نکلیں گے تو لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔‘یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال ڈیٹنگ کے بعد 23 جون 2024ء کو ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے ’سول میرج‘ کی تھی۔
سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments