سندھ: رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ماہِ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن
محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح کی شفٹ ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 تک ہو گی اور جمعے کو صبح کی شفٹ 7:30 سے 10:30 بجے تک ہو گی۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہو گی جبکہ  جمعے کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:15 تک ہو گی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *