سعودی عرب کے معمر ترین شہری 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سعودی عرب کے معمر ترین شہری سمجھے جانے والے ناصر بن ردان الراشدی الوادئی 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ناصر بن ردان کو سعودی عرب کا سب سے عمر رسیدہ شہری تصور کیا جاتا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے دھران الجنوب میں ادا کی گئی، جس میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، بعدازاں انہیں ان کے آبائی علاقے الراشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

دنیا کی 116 سالہ معمر ترین خاتون نے طویل زندگی کا راز بتا دیا

ناصر بن ردان کی پیدائش جدید سعودی ریاست کے قیام سے بھی پہلے ہوئی تھی، انہوں نے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز سے لے کر موجودہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک تمام سعودی حکمرانوں کے ادوار دیکھے۔ ان کی زندگی سعودی عرب میں آنے والی بڑی سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیوں کی گواہ رہی ہے۔

 انہوں نے اپنی طویل زندگی کے دوران 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا، جس کی وجہ سے انہیں تقویٰ، صبر اور استقامت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ان کے بچوں، پوتوں اور پڑپوتوں کی مجموعی تعداد 134 بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے 110 برس کی عمر میں آخری شادی کی تھی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *