سرگودھا کے نواح میں شدید دھند کے باعث منی ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے، واقعے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق منی ٹرک گلا پور بنگلہ نہر میں گر گیا، نہر خشک تھی۔
منی ٹرک کے حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔
منی ٹرک میں 23 افراد سوار تھے۔ منی ٹرک میں سوار افراد جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔











Post your comments