class="post-template-default single single-post postid-11054 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

فلم سکندر اچھی ہو یا بری، باکس آفس پر 200 کروڑ کو عبور کرے گی، سلمان خان

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انکی آئندہ آنے والی فلم سکندر باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کو کراس کرے گی۔

گزشتہ روز ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز کےموقع پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان خان نے اپنے اس پروجیکٹ کے بارے میں اپنی امیدوں کے ساتھ انتہائی جرات مندانہ اعلان کیا۔انکا کہنا تھا انھیں یقین ہے کہ یہ فلم کامیاب ہوگی۔ انکے مطابق فلم کا معیار کچھ بھی ہو، یہ ایکشن تھرلر باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرے گی۔انھوں نے کہا عید، دیوالی، نیو ایئر، تہوار ہو یا تہوار نہ ہو، یہ لوگوں کی محبت ہے۔ پکچر اچھی ہو یا بری ہو، وہ دو سو کروڑ تو پار کر ہی دیتی ہے۔ تاہم اس دوران انھوں نے اپنی ہی تصیح کی اور کہا کہ یہ فلم دو سو کروڑ کے ہندسے کو عبور کریگی، سو کروڑ بہت پہلے کی بات ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter