رونالڈو نے گزشتہ برس 2 روزے رکھے: ساتھی کھلاڑی کے انکشاف نے تہلکا مچا دیا

دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان کی مناسبت سے اللّٰہ کی خوشنودی اور رضا کے لیے روزے رکھ رہے ہیں۔ ایسے میں غیر مسلم پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی روزے رکھ رہے ہیں۔

رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر سے وابستہ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے، جس کے بعد وہ 2027 تک کلب کا حصہ رہیں گے۔

النصر کے سابق کھلاڑی شائے شراحیلی نے ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال رونالڈو نے رمضان المبارک کے پہلے دو دن مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی کوشش کی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے کلپ وائرل

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کرسٹیانو رونالڈو نے رمضان کے دوران النصر کے مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے 2 دن روزہ رکھا تاکہ وہ محسوس کر سکیں کہ مسلمان روزے کے دوران کیا محسوس کرتے ہیں۔

شائے شراحیلی نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ابتدا میں یہ مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ وہ روزمرہ معمولات میں آنے والی تبدیلیوں کے عادی نہیں ہوتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ رونالڈو کا روزہ رکھنا کسی مذہبی وابستگی کا اعلان یا مستقل فیصلہ نہیں تھا بلکہ ایک ذاتی تجربہ تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر میں شمولیت کے بعد رونالڈو کو میدان میں دعا کرتے اور کچھ پڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *