class="post-template-default single single-post postid-10657 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ

مشہور بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، جسے دیکھ کر بیٹی بھی حیرت زدہ ہوگئی۔ 

روینا ٹنڈن بدھ کی شام اپنی بیٹی راشا تھاڈانی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئیں، جہاں ان کی سخاوت نے سب کو حیران کردیا۔جیسے ہی وہ چیک اِن پوائنٹ کی طرف بڑھیں تو ایک پاپارازی (فوٹوگرافر) نے ان کی سونے کی بالیوں کی تعریف کی، جس پر اداکارہ نے فوراً ایک بالی اتاری اور تحفے میں دے دی۔ایئرپورٹ پر جب ایک پاپارازی نے روینا کی خوبصورت سونے کی بالیوں کی تعریف کی تو انہوں نے حیران کن انداز میں پوچھا، ’کون سی؟‘ پھر مسکراتے ہوئے اپنے بائیں کان سے ایک بالی نکالی اور اسے دے دی۔اس دوران ان کی بیٹی راشا تھاڈانی حیرت زدہ ہو کر اپنی ماں کو دیکھتی رہ گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مداحوں نے روینا ٹنڈن کی فیاضی کی کھل کر تعریف کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’واہ، سونے کا دل… ورنہ آج کے دور میں کون سونا دیتا ہے؟‘ایک اور صارف نے لکھا، ’ایسے نیک دل لوگ ہی دوسروں میں بانٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔‘

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter