وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ، انہوں نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکورٹی فورسز کی معاونت کیلئے10ارب روپے کی خطیر رقم کی معاونت کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو جہاں اور جیسی سپورٹ درکارہوگی، ہم دیں گے ، پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں، بلوچستان کےعوام اورحکومت کےشانہ بشانہ ہیں، دعا ہے یہاں دہشتگردی کا جلد خاتمہ ہو، منگل کو وزیراعلی مریم نواز صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن )کے صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کو سامان کی خریداری کیلئے پیسوں کی ضرورت تھی ، مریم نواز کو دس ارب روپے کی ضرورت کا معلوم ہوا تو انہوں نے سارے پیسے دے دیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سی ایم سیکرٹریٹ پہنچیں جہاں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور سیکورٹی فورسز کیلئے10ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کیلئے 10ارب روپے کی معاونت مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے، بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کیلئے متحد ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں تعاون کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب


Archives
Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
قارون کی کہانی اور آج کا معاشرہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeقارون کی کہانی کوئی پرانی داستان نہیں، یہ آج کے معاشرے کا ننگا آئینہ ہے۔ وہ شخص جو کبھی علم و فضل کا مرکز تھا، دولت کے انبار ملتے ہی غرور اور تکبر کا زندہ مجسمہ بن گیا۔ جھوٹ، فریب اور الزام تراشی کے ذریعے اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش کی، مگر زمین نے […]
Read More








Post your comments