پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) منسوخ کردیا گیا۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی منسوخ کیا ہے اور کہا کہ چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان حالات میں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس کے سبب سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، شدید سیکیورٹی تحفظات ہیں، ایسے میں جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ منسوخ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Read MoreArticle
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News-
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
-
sports
سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Posted in: News, Sportsبنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 35 سالہ تمیم اقبال نے دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، انہوں نے پہلی مرتبہ 2023ء میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایک ہی دن بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔تمیم اقبال نے […]
Read More
Post your comments