class="post-template-default single single-post postid-8499 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی قانون کے طالبعلم رضا نذر آکسفورڈ یونین کے عہدیدار منتخب

کراچی سے تعلق رکھنے والے قانون کے طالب علم رضا نذر کو ممتاز یونیورسٹی آکسفورڈ کی یونین کا سیکریٹری منتخب کر لیا گیا۔

یہ وہی عہدہ ہے جسے سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دور میں سنبھالا تھا۔رضا نذر نے حالیہ انتخابات میں 590 فرسٹ پریفرنس ووٹ حاصل کر کے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ان کی جیت پاکستانی طلبہ کی بین الاقوامی اداروں میں بڑھتی ہوئی نمائندگی اور عالمی پلیٹ فارمز پر ان کی قابلِ ذکر خدمات کو اجاگر کرتی ہے۔آکسفورڈ یونین مباحثے اور مکالمے کی روایت کے لیے مشہور ہے، کئی بااثر رہنماؤں کے لیے یہ ایک پلیٹ فارم بھی ثابت ہوا ہے۔ رضا نذر کی کامیابی اس ادارے کی تاریخ میں تنوع اور شاندار کارکردگی کا ایک اور سنگِ میل ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter