پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے تک پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط، چوکس اور غیرضروری نقل و حرکت کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران میں پرتشدد مظاہرے، اموات کی تعداد 217 ہوگئی، امریکی میڈیا

دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور زاہدان و مشہد میں قونصل خانوں کے ہنگامی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے  ایران میں موجود پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، کئی شہروں میں سرکاری عمارتوں، دکانوں اور مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *