نئے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمن،جنوبی ایشیا اور دنیا پر نئےبنگلہ دیشی لیڈر کے اثرات، 60سالہ بی این پی رہنما معیشت اور سیاسی اتحاد کی بحالی کے لیےفوری اقدامات کریں گے، بھارت و امریکا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کی جائیگی۔امریکی جریدے ٹائم کی خصوصی رپورٹ کے مطابق طارق رحمن، جو 17 سال کی جلاوطنی کے بعد بنگلہ دیش واپس آئے، وزیر اعظم بننے کے قریب ہیں اور ان کی پارٹی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر چکی ہے۔ طارق رحمن نے قانون کی حکمرانی مالی نظم و ضبط اور ملک کو متحد کرنے کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیا ہے۔ وہ 2024 کی عوامی بغاوت کے بعد پیدا شدہ سیاسی اور سماجی دراڑیں دور کرنے، معیشت کی بحالی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بیرون ملک مقیم مزدوروں کی استعداد بڑھانے کے منصوبے رکھتے ہیں۔ علاقائی اور عالمی تعلقات کے لیے، وہ بھارت اور امریکہ کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ ملک میں اسلام پسند جماعت جماعت اسلامی کی بڑھتی ہوئی سیاست کو متوازن رکھنے پر زور دیں گے۔ طلبہ اور نوجوان کارکنان کی حمایت کو شامل کرتے ہوئے، وہ بنگلہ دیش میں جمہوری حقوق اور اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں.بنگلادیشی پارلیمانی انتخابات کے دوران جعلی معلومات کی بھرمار، جعلی خبری کارڈز، ڈیپ فیک ویڈیوز اور پرانے مواد کے ذریعے ووٹروں کو خوفزدہ کیا گیا۔ دھاندلی کے الزامات ،سوشل میڈیا پرروایتی میڈیا کو جانبدار اور جعلی قرار دینے کی مہم چلائی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر جعلی اطلاعات کا شدید سلسلہ دیکھا گیا، جس میں کچھ اکاؤنٹس نے جعلی خبری کارڈز، ڈیپ فیک ویڈیوز اور پرانے مواد کو دوبارہ گردش میں لا کر ووٹروں کو خوفزدہ کیا اور بی این پی سمیت دیگر جماعتوں پر الزامات عائد کیے۔ پرو عوامی لیگ اور بی این پی گروپس نے بھی دھاندلی اور ووٹوں کی جعلسازی کے جھوٹے دعوے کیے، جبکہ سوشل میڈیا پر میڈیا کو جانبدار قرار دینے کی مہم چلائی گئی۔ اس مہم نے ووٹروں میں الجھن پیدا کی اور انتخابات کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی، جس سے انتخابی شفافیت اور ووٹر اعتماد کو خطرہ لاحق ہوا۔
Home / Breaking News, Home, World / نئے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمٰن، جنوبی ایشیا و دنیا پر نئے بنگلہ دیشی لیڈر کے اثرات
نئے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمٰن، جنوبی ایشیا و دنیا پر نئے بنگلہ دیشی لیڈر کے اثرات

Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
سفر جاری ہیں تحریر ۔۔۔۔ ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeلزبن پر پہلی نگاہ اج کل جنگ کی وجہ سے لوگ سفر کچھ کم کر رہے ہیں اس لیے ایئرپورٹ پہ سناٹا نظر اتا ہے حالانکہ جہازوں میں جاؤ تو وہ مکمل بھرے ہوئے نظر اتے ہیں ایئرپورٹ انتہائی جدید تو ہے لیکن جس وقت ہم پہنچے رات کے پونےگ بج رہے تھے تو کافی […]
Read More-
جنگی حالات اورذرائع ابلاغ! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Articles, Home -
-
عمر جلووں میں بسر ہو. تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home









Post your comments