class="post-template-default single single-post postid-9978 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش: راکھی ساونت کا جواب آگیا

معروف اسلامک اسکالر مفتی عبدالقوی کی جانب سے شادی کی پیشکش کیے جانے پر بھارتی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں ہیں جس کی اہم وجہ ان کا پاکستان میں شادی سے متعلق شیئر کیا گیا ارادہ ہے۔آج کل راکھی ساونت انٹرویو پر انٹرویو دے رہی ہیں جس میں انہیں نا صرف دودی خان بلکہ پاکستان کی دیگر معروف شخصیات سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان کے شہر لاہور آنے اور یہاں دو دن رہنے کا دعویٰ کرنے والی راکھی ساونت نے مفتی عبد القوی کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش پر جواب دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے میزبان کے سوال پر کہا کہ ہائے میں تو مر رہی ہوں کسی مولانا سے شادی کرنے کے لیے، میری بہن ثناء خان نے بھی ایک مفتی سے شادی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دودی خان بھی کسی مفتی سے کم نہیں ہیں، وہ ایک مارڈرن انسان نظر آتے ہیں مگر پکے نمازی ہیں۔راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی مولانا قوی صاحب کو دیکھا نہیں ہے مگر ان کے نام میں ہی قوی ہے تو قوی صاحب میرے لیے ایک کویتا لکھیں۔پاکستان میں اپنی پسندیدہ ہیروئن سے متعلق سوال کے جواب میں راکھی ساونت نے کہا کہ میری جان میری بہن ہانیہ عامر میری پسندیدہ اداکارہ ہے، میں تو بالی ووڈ کے خانز سے کہتی ہوں کہ ہانیہ عامر کو بالی ووڈ کی کسی فلم میں کاسٹ کریں۔راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر نا صرف میری شادی میں آئے گی بلکہ پرفارم بھی کرے گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری شادی پاکستان میں اور ولیمہ ہندوستان میں ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter