پاکستان کی کامیاب ترین خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کی تیار کردہ ٹیم نے کے ٹو پر گزشتہ سال جاں بحق ہونیوالے پورٹر حسن شگری کی میت نیچے لانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ٹیم نے کیمپ فور سے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔پورٹر حسن شگری گزشتہ سال کے ٹو پر موسم کی شدت کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی میت کو وہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔اس سال نائلہ کیانی کی ٹیم جب کے ٹو کی صفائی کے مہم پر روانہ ہوئی تو حسن شگری کی فیملی نے ان سے میت واپس لانے کی درخواست کی تھی۔نائلہ کیانی نے بتایا کہ کے ٹو پر موجود ان کی ٹیم برف میں دبے جسد خاکی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اس میت کو بوٹل نیک سے کیمپ فور تک پہنچایا جاچکا ہے۔ ٹیم نے کیمپ فور سے کیمپ تھری کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ تھری سے بیس کیمپ تک باڈی لانے کا عمل کافی دشوار گزار ہوگا۔ اس لیے میت کو ائرلفٹ کرانے کیلئے آرمی ایوایشن کو بھی درخواست کی ہے۔نائلہ کیانی کی حسن شگری کی میت واپس لانے والی ٹیم میں دلاور سدپارہ، اکبر حسین، ذاکر سدپارہ، محمد مراد اور علی محمد سدپارہ شامل ہیں۔
Home / News, Sports / کوہ پیما نائلہ کیانی کی کاوش، کے ٹو پر جاں بحق پورٹر حسن شگری کی میت نیچے لانے کا عمل شروع
کوہ پیما نائلہ کیانی کی کاوش، کے ٹو پر جاں بحق پورٹر حسن شگری کی میت نیچے لانے کا عمل شروع


Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
انڈین پریمیئر لیگ معطل کردی گئی
Posted in: News, Sportsپاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) معطل کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی پی ایل کو روکنے کی تجویز پر غور کیا گیا جس کے بعد لیگ کو معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی کرکٹ […]
Read More
Post your comments