class="post-template-default single single-post postid-5978 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مولانا طارق جمیل نے محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا

سابق کپتان اور سلیکٹر محمد یوسف فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک ہوگئے۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے ریکارڈ ساز ٹیسٹ کرکٹر کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔ سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ، وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب میں مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter