بھارت کے نامور اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے پھر سے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ شتروگھن سنہا کی بیٹی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں ویسے تو انکی طرف سے سب ہی موجود تھے لیکن بھائی لو سنہا اور کش سنہا غائب تھے۔ یہیں سے اس تنازع کے شروعات ہوئی جب سوشل میڈیا صارفین نے سوناکشی اور ظہیر کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دُلہن کے بھائیوں کو نہ پایا۔ بہن کی شادی کے کچھ دنوں بعد لو سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شادی کی تقریب میں نہ آنے سے متعلق بات تو کی لیکن کھل کر اسکی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم اب لو سنہا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر لو سنہا نے والدین شتروگھن سنہا اور پونم سنہا کو انکی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور خاندان کی تصویر بھی شیئر کی۔بیٹے نے تحریر کیا کہ “میرے والدین کو سالگرہ مبارک ہو۔ ہمیں آپ کے بچے بن کر پیدا ہونے پر خوشی ہے، اور ہم آپ کے ساتھ گزارے ہر لمحے کےلیے شکر گزار ہیں۔”یہاں دلچسپ بات یہ تھی کہ لو سنہا نے اپنی فیملی کی جو تصویر لگائی تھی اس میں انکی بہن سوناکشی موجود ہی نہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاندان کے تعلقات میں گڑ بڑ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔
لو سنہا نے سوناکشی سنہا کو فیملی سے نکال دیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments