لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں کتا مار مہم فوری روکنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 24 دسمبر تک جواب بھی طلب کرلیا۔
اینیمل پروٹیکشن ایکٹیوسٹ انیلہ عمیر کی جانب سے دائر درخواست پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کتوں کو گولی مارنا یا زہر دینا غیر اخلاقی اور غیرقانونی عمل ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ کتوں کو مارنے کا عمل شہریوں کی شکایت پر کیا گیا۔اس میں استدعا کی گئی کہ ریاستی ادارے جانوروں کے تحفظ کیلئے قومی پالیسی بنائیں۔
Post your comments