class="post-template-default single single-post postid-5897 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جاپان کے کینڈل کاڈوآکی فلیمنگ نیو یارک اسٹرائیکرز میں شامل

سیمن جزائز :جاپان کےکرکٹر کینڈل کاڈواکی فلیمنگ باضابطہ طور پر اسٹرائیکرز فرنچائز کا حصہ ہیں اور انہوں نے میکس 60 ٹورنامنٹ سے اپنی مہم شروع کی ہے۔ جاپانی کرکٹ میں ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں سے ایک کینڈل فلیمنگ انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 کے بعد سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ کینڈل اس وقت جاپانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں وہ پہلے جاپانی کرکٹر ہیں جس نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے جاپان کی جانب سے پہلی تیز ترین ٹی 20 بین الاقوامی سنچری بنائی تھی۔ کینڈل کاڈواکی فلیمنگ کے ساتھ حالیہ معاہدہ اسٹرائیکر کے اعلی عالمی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ اس سے قبل پاکستانی کرکٹر بابراعظم سے ایسا ہی معاہدہ کیا گیا تھا۔ پاکستان آئیکون اسٹرائیکرز کے سابق رکن تھے جنہوں نے لنکا پریمیئر لیگ 2023 میں اپنی تیز سنچری بنائی تھی۔اس موقع پر جاپانی کرکٹ آئیکون کینڈل فلیمنگ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلا جاپانی کھلاڑی ہونے پر فخر ہے جس نے میکس 60 میں اسٹرائیکرز مہم میں حصہ لیا۔ ٹیم مضبوط ہے اور ملکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے اپنا ہدف حاصل کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter