انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔

شہباز شریف نے تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان انتہاپسندی، دہشتگردی، نفرت و عفریت کے خلاف قومی جدوجہد جاری رکھے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات معاشروں کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ انسانیت، برداشت، رواداری اور باہمی احترام جیسی اقدار کو بھی کمزور کرتے ہیں۔

سیاسی تعلقات معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور پُرتشدد انتہاپسندی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں قومی عزم کی روشن مثال اور فخر کی وجہ ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے جو اعتدال، رواداری، مکالمے اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کر کے انتہا پسندانہ نظریات سے محفوظ بنانا ہوگا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *