class="post-template-default single single-post postid-6978 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران کے سب سے بڑے آئل ٹرمینل کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنائے جانے کا خدشہ

ایران کے سب سے بڑے تیل کے ٹرمینل کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔

ایران کے وزیر برائے تیل محسن پاک نژاد نے آج صبح جزیرے خارک میں ملک کے اہم آئل ٹرمینل کا دورہ کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کہہ چکے ہیں کہ تہران کے میزائل حملے کا جواب مناسب وقت پر ہوگا۔امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جوابی حملے میں ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایران میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکا کی جانب سے مراعات دی جائیں گی۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ اہداف اے، بی یا سی کو نشانہ نہ بنائے تو امریکا اسے مراعات دے گا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں قابل قبول اہداف کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو سفارتی تحفظ اور فوجی پیکیج بھی دیا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter