ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر پھلوں کی مارکیٹ پر گر کر تباہ، پائلٹ، معاون پائلٹ اور 2 دکاندار جاں بحق

ایران کے صوبے اصفہان میں ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوج کا ہیلی کاپٹر پھلوں کی مارکیٹ پر گر کر تباہ ہوا۔

اس حادثے میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور 2 دکاندار جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل اس میں آگ لگنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *