class="post-template-default single single-post postid-8554 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شام کی بدلتی صورتحال پر ماہرین بین الاقوامی امور کا تبصرہ

ماہرین بین الاقوامی امور نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق، لیبیا، افغانستان کے بعد شام میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا۔

جیو نیوز سے شام کی بدلتی صورتحال پر ماہر مشرقی وسطی امور منصور جعفر اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر ہما بقائی نے گفتگو کی ہے۔منصور جعفر نے کہا کہ ماضی میں عراق، لیبیا اور افغانستان میں ایسے ہی حکومت تبدیلی کی کوشش کی گئی لیکن وہاں استحکام نہیں آسکا، شام میں بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بشارالاسد کی حکومت جس طرح امور سلطنت چلارہی تھی اس سے فوج کا مورال گرا، اسی وجہ سے باغیوں کو مزاحمت نہیں ملی۔ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ شامی باغیوں کی کمانڈ اور ڈسپلن بہت اچھا ہے، اسی لیے انہوں نے تیزی سے مختلف شہروں پر قبضہ کیا اور شامی فوج کو پیچھے دھکیلا۔اُن کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں کے تبدیلی کے بعد اب شام بہت ہی جلد الیکشن کی طرف جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter