کاشف ضمیر کے سنجے دت کو مہنگے تحائف دینے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بھارتی اداکار سجنے دت کو مہنگے تحائف دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

 کاشف ضمیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر دبئی میں سنجے دت سے ہونے والی اپنی ملاقات کی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ایک ویڈیو میں اُنہیں سنجے دت کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون 17 اور ان کی اہلیہ کے لیے مہنگے زیورات کا ایک سیٹ تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کاشف ضمیر اور سنجے دت دونوں اس ملاقات کے دوران بہت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں تو کاشف ضمیر کو سجنے دت سے گلے ملتے اور ان کے گال پر بوسہ دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بابا زیورات چیک کر لیں، اصلی ہیں یا نقلی۔

ترک اداکار انگین التان سے فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر گرفتار

ایک صارف نے تو ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ترک اداکار انگین آلتان کو ٹیگ کر دیا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان دزیاتن کے ساتھ ملاقات کے بعد اس وقت میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے تھے جب انہوں نے ترک اداکار کے ساتھ دھوکہ دہی کی تھی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *