class="post-template-default single single-post postid-7882 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کے واضح موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی

چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے واضح موقف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریشانی بڑھادی۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کے سخت موقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہوگئے ہیں۔ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو پی سی بی پہلے ہی مسترد کرچکا ہے، ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کرنا بھی آئی سی سی کےلیے ایک چیلنج ہوگا۔پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کےلیے آئی سی سی کو ٹھوس وجوہات کا تعین کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق صرف ایک ٹیم کی وجہ سے میگا ایونٹ کو متاثر کیا گیا تو دیگر بورڈز کو بھی اس پر تحفظات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کا آپشن موجود ہے، 2009ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کی جگہ نیدرلینڈز کو شامل کیا گیا تھا۔برطانوی حکومت نے زمبابوین پلیئرز کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا، آئی سی سی نے ٹورنامنٹ انگلینڈ سے موو کرنے کے بجائے زمبابوے سے مذاکرات کرکے معاملہ طے کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ای میل میں بھارت کے انکار کی وجوہات، اس کی بنیاد اور شواہد فراہم کرنے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ای میل میں بھارتی موقف کی وضاحت کےلیے سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter