کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے: مفتی تقی عثمانی

ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے، بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ تحقیق ضروری ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں آگ لگنے کا حادثہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہوگئیں، کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا۔

گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے، جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائیں آمین۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *