پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی ہے۔عمران عباس کو عراق کی حکومت کی جانب سے بطور سرکاری مہمان شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراق کے وزیرِاعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں وزیرِاعظم محمد شیعہ السوڈانی اور عراقی میڈیا اتھارٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ مجھے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا اور مسلسل دوسرے سال عراق میں سالانہ ’اربعین‘ میں شرکت کرنے اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔اُنہوں نے لکھا کہ مختلف طبقوں اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے تقریباً 25 ملین زائرین عراق کے شہر کربلا میں اسلام کی خاطر سب سے بڑی قربانی دینے والے حضرت امام حسین ؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ اس سے قبل عمران عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حضرت علی ؓ کے روضۂ مبارک پر حاضری دینے اور نجف سے کربلا تک اپنے پیدل سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔
عمران عباس کی عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments