بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر ماضی کی یادوں کو تازہ کیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورت پوسٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے جس میں متعدد یادگار تصویریں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ آج اپنے پیارے والد حفیظ الرحمٰن خان کی سالگرہ منا رہی ہوں۔ماہرہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں ہمیشہ کے لیے اپنے ابا کی چھوٹی بچی رہوں گی، روزانہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے حفیظ الرحمٰن خان جیسے ’صوفی گینگسٹا‘ کی بیٹی بننے کا شرف حاصل ہوا، سالگرہ مبارک میرے سب سے پسندیدہ سفر کے ساتھی۔انہوں نے اپنے فالوورز سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ آج میرے ابا کے لیے ایک چھوٹی سی دعا ضرور کیجیے گا۔ماہرہ خان کی جانب سے مداحوں کے ساتھ ماضی کی شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی پیدائش سے لے کر والد کے ساتھ گزارے گئے اب تک کے تمام قیمتی لمحات شامل ہیں۔ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز کی معروف شخصیات بھی اداکارہ اور ان کے والد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔
میں ہمیشہ اپنے ابا کیلئے ننھی بچی رہوں گی: ماہرہ خان


Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
پاکستان ہاکی ٹیم فائنل کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
Posted in: News, Sportsپاکستان ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ہے، ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا عزیز و اقارب نے استقبال کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور کپتان حماد بٹ نے ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ لڑکوں نے […]
Read More
Post your comments