class="post-template-default single single-post postid-8591 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ریکھا کے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کے تجربے پر تاریخی کلمات

بالی ووڈ کی لیجنڈا داکارہ ریکھا نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کے تجربے پر تاریخی کلمات کہہ دیے۔

ریکھا اور امیتابھ بچن کی جوڑی فلم انڈسٹری میں کافی مشہور رہی ہے، دونوں نے کافی فلمیں ایک ساتھ کیں، جن میں ایک ’سہاگ‘ تھی، جو 1979ء میں ریلیز ہوئی۔بھارتی کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں ریکھا نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلمائے گئے ایک گانے سے متعلق سوال کا جواب دیا۔70 سالہ اداکارہ سے ایک مداح نے فلم کے گانے ’شیراوالی‘ سے متعلق سوال کیا، جو ریکھا اور امیتابھ بچن پر فلمایا گیا، جس میں انہوں نے ایک مندر میں ڈانڈیا ڈانس پرفارمنس دی تھی۔اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے فلم میں بہت ہی بہترین انداز میں گجراتی ڈانڈیا ڈانس کیا جبکہ آپ کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے، آپ کی پرفارمنس سے لگا ہی نہیں کہ آپ گجراتی نہیں ہیں، آپ نے یہ سب کیسے کیا؟اس پر اداکارہ ریکھا نے امیتابھ بچن کا نام لیے بغیر اُن سے متعلق تعریفی کلمات کہے، اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ سوچیں کہ، جن کے ساتھ میں ڈانڈیا کھیل رہی تھی، وہ کیا شخص ہے، اچھا تو کھیلنا ہی تھا، چاہیے مجھے ڈانڈیا آتی ہو یا نہ آتی ہو، جب ایسا شخص سامنے آجاتا ہے تو ڈانس خود بخود ہوجاتا ہے‘۔فلم سہاگ کی ہدایت من موہن رائے نے دی، جس میں ریکھا، امیتابھ بچن، ششی کپور، پروین بابی، امجد خان، نروپما رائے، قادر خان، رنجیت اور جیون نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔1979ء میں ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter