ہرارے :جارج مونسی نے زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کے چھٹے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی سنچری اسکور کی جس کی بدولت ہرارے بولٹس نے ریکارڈ اسکور بنایا اور ڈربن وولوز کو شکست سے دوچار کردیا۔ اس کے بعد جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز نے بولاوایو بریو جیگوارز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ نیو یارک لاگوس نے بھی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی کے خلاف اہم فتح حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔دن کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہرارے بولٹس نے حالات کا خوب فائدہ اٹھاکر شاندار آغاز کیا۔ ابتدائی اوورز میں لاہیرو میلانتھا (13) اور جنشکا پریرا (24) نے مستحکم آغاز فراہم کیا جس کے بعد جارج مونسی نے میدان سنبھالا۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مونسی نے 38 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 10 چوکے اور 6 چوکے لگائے جس کی بدولت بولٹس نے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جواب میں وولوز نے مضبوط آغاز کیا اور شرجیل خان نے 25 اور ول سمید نے 16 رنز بنائے کولن منرو نے 32 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد بولٹس کے بالر نے مخالف ٹیم کو باندھ دیا اور 54 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔ دن کے دوسرے میچ میں جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز کے ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے کیا ہوئے اچھے رنز بنائے حضرت اللہ زازئی (49 ناٹ آؤٹ) اور کپتان سکندر رضا ( 51 ناٹ آؤٹ) کی جوڑی نے کھل کر کھیلا ان دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 108 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی جس کی بدولت اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز تک پہنچ گیا۔جواب میں ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی ٹیم کو رفتار بڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے جیگوارز کی جانب سے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے اور ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز ہی بناسکے جس سے ٹائیگرز کو 37 رنز سے شاندار فتح ملی۔ دن کے آخری میچ میں نیویارک لاگوس نےپہلے بیٹنگ کی اور اوپنرز راسی وان ڈیر ڈوسن (51) اور اوشکا فرنینڈو (66) نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اوپنرز نے اپنے تمام تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے 122 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی جس کی بدولت وہ مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔ جواب میں کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی نے شاندار آغاز کیا اور برائن بینیٹ نے تیز رفتار 40 رنز بنائے۔ اس کے بعد جیک ٹیلر نے مزید 37 رنز کا اضافہ کیا تاہم اس کے بعد بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور نیویارک لاگوس نے 42 رنز سے میچ اپنے نام کرکے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Home / News, Sports / زیم افرو ٹی 10 میں نیویارک لاگوس کی بڑی فتح، اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا
زیم افرو ٹی 10 میں نیویارک لاگوس کی بڑی فتح، اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا


Weekly E Paper

Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
بوسٹن میراتھون میں 18 پاکستانی شامل، 2 کا شلوار قیمص پہن کر ریس مکمل کرنے کا عزم
Posted in: News, Sportsدنیا کی سب سے قدیم اور مشکل بوسٹن میراتھون میں پاکستانی رنرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔ 21 اپریل کو ہونے والی اس تاریخی دوڑ میں 18 پاکستانی رنرز، جن میں ملک اور بیرون ملک مقیم افراد شامل ہیں، حصہ لیں گے۔ ان میں سے دو رنرز نے پاکستانی قومی لباس شلوار […]
Read More
Post your comments