نائیجیرین پولیس حکام کے مطابق شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کے دھماکے سے 94 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر بے قابو ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد مقامی افراد ٹینکر سے تیل نکالنے کے لیے جمع ہوگئے تھے کہ اس وقت ٹینکر میں دھماکا ہوگیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 94 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ نائیجیریا کی ریاست جیگاوا کے گاؤں میں پیش آیا ہے۔
Post your comments