class="post-template-default single single-post postid-6827 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور عطاء الرحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ حکومتِ پاکستان کی دعوت پر اپنے بیٹے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہِ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے 2016ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کر کے اس پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔بعد ازاں 58 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر 2019ء میں بھارت میں غداری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات قائم کیے گئے جس کے بعد ان کا بھارت واپس لوٹنا تقریباً ناممکن ہو گیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق جب انہیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہ کبھی بھارت واپس نہیں جا سکتے تو انہوں نے 2020ء میں پاکستان کے دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter