پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا میں کہا کہ کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، شاید 1970 کی دہائی کے بعد سے اب بڑے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اختلافات کو بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر تاریخ نے دو ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ اولمپک اسپرٹ میں اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا ؟ کھیل کے نگراں کے طور پر ہم پر فرض ہے کہ اپنی انا کو قابو میں رکھیں، کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کرنا چاہیئے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کے لیے پرامید ہیں ساری ٹیمیں ہماری گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی، اور میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔
Post your comments