class="post-template-default single single-post postid-9199 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد۔ الشفاء آئی ہسپتال کے پانچ رکنی ڈاکٹرز ٹیم کی شرکت

اثریہ فری ڈسپنسری بھٹیال میں پورا دن مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ اہل علاقہ کا اظہار تشکر

جہلم (محمد زاہد خورشید)تعلیم دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت ہمارا نصب العین ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے ایک روزہ فری آئی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے کہ فری آئی کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت علاج و مفت عینیکوں کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ اس کیمپ میں معروف،ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز ٹیم نے مریضوں کا علاج کیا۔ جن میں ڈاکٹر محمد رمضان ، ڈاکٹر عبد المجيد ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس اور سرجن ڈاکٹر نبیلہ الشفاء آئی ہسپتال راولپنڈی نے اللہ کی رضا کیلئے خدمات انجام دیں۔ علاقہ بھر کے لوگوں نے جامعہ علوم اثریہ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور خدمت انسانیت کے اس منصوبے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter