class="post-template-default single single-post postid-6267 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

معروف یوٹیوبرز کے دعوے دھرے رہ گئے، زینب کے پاپا سب سے زیادہ فالوورز لے اُڑے

یوٹیوب اپنے آپ میں ایک الگ تھلگ اور منفرد دنیا ہے جہاں مشہور ہونے کے لیے آج کل نوجوان نسل کیا کچھ نہیں کر رہی۔کوئی یوٹیوبر تنقید کے باوجود ’فیملی وی لاگنگ‘ میں مصروف ہے تو کوئی اسلام کی خاطر ’فیملی وی لاگنگ‘ چھوڑ کر ڈیلی وی لاگنگ کر رہا ہے۔یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی کا سُن کر تو اب متعدد اداکاروں نے بھی اپنے باقاعدہ چینلز بنا لیے ہیں جہاں وہ ڈیلی وی لاگنگ کے ذریعے اپنے مداحوں کو روزمرہ کی زندگی اور معاملات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔یوٹیوب کی لت نے کچھ ڈھکا چھپا نہیں چھوڑا ہے اور ویوز لینے اور سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے اب صارفین اپنی ڈیلی روٹین سمیت گھر کے لڑائی جھگڑوں تک کو شیئر کر رہے ہیں۔ان ہی چینلز میں سے ایک ارشد خان المعروف ’زینب کے پاپا‘ کے چینل نے حال ہی میں 10 ملین فالوورز حاصل کیے ہیں۔اس دوڑ میں دوسر نمبر پر ڈکی بھائی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 7.89 ملین ہے۔اسی طرح سِسٹرولوجی کے نام سے مشہور یوٹیوب چینل پر 4.69 ملین جبکہ معاذ صفدر ورلڈ کے 4.15 ملین فالوورز ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter