کینیڈا: اسکول و گھر پر فائرنگ کرنیوالی خاتون کی تفصیلات سامنے آگئیں

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اسکول اور گھر پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کرنے والی خاتون کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا میں اسکول اور گھر پر ذہنی صحت کے مسائل کا شکار 18 سالہ ٹرانس جینڈر خاتون جیسی وان روٹسیلار نے فائرنگ کی۔

ٹرانس جینڈر خاتون نے اپنے سابقہ ​​اسکول پر حملہ کرنے سے پہلے گھر میں اپنی والدہ اور سوتیلے بھائی کو قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق جیسی وان روٹسیلار نے بغیر کسی خاص مقصد کے ہی اتنے سارے لوگوں کو قتل کر دیا۔

کینیڈا: اسکول و گھر میں خاتون کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر خاتون نے اسکول پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق جیسی وان روٹسیلار پیدائش کے وقت مرد تھی اور اس نے 4 سال قبل اسکول چھوڑ دیا تھا۔

ٹرانس جینڈر خاتون کے پاس پہلے اسلحے کا لائسنس تھا جس کے ایکسپائر ہونے کے بعد اس کی رہائش گاہ سے اسلحہ ضبط کر لیا گیا تھا مگر بعد میں اسے واپس کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جیسی وان روٹسیلار دماغی صحت کے مسائل کا بھی شکار رہی ہے اور پولیس فائرنگ والے اس واقعے سے پہلے بھی ایک سے زیادہ بار اس کے گھر جا چکی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *