حکومت نے مقدس مہینے رمضان المبارک کے آغاز سے محض ایک ہفتہ قبل عوام پر مہنگائی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جسکے بعد اسکی نئی قیمت 258.17 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر حکومت کے 15روزہ ریویو کے بعد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے سال کے آغاز میں نظر آنے والے قیمتوں کے استحکام کو ختم کر دیا ہے، جب نئے سال پر قیمتوں میں کمی کے بعد نرخوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور بجلی کی پیداواری لاگت بڑھے گی، جسکا براہ راست اثر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر پڑے گا اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ صارفین کے بجٹ کو شدید متاثر کریگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کے مہنگے ٹیرف اور محدود آمدنی سے پریشان ہیں۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / رمضان سے قبل مہنگائی کا بڑا جھٹکا، پیٹرول 5، ڈیزل 7.32 روپے مزید مہنگا
رمضان سے قبل مہنگائی کا بڑا جھٹکا، پیٹرول 5، ڈیزل 7.32 روپے مزید مہنگا

Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
سفر جاری ہیں تحریر ۔۔۔۔ ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeلزبن پر پہلی نگاہ اج کل جنگ کی وجہ سے لوگ سفر کچھ کم کر رہے ہیں اس لیے ایئرپورٹ پہ سناٹا نظر اتا ہے حالانکہ جہازوں میں جاؤ تو وہ مکمل بھرے ہوئے نظر اتے ہیں ایئرپورٹ انتہائی جدید تو ہے لیکن جس وقت ہم پہنچے رات کے پونےگ بج رہے تھے تو کافی […]
Read More-
جنگی حالات اورذرائع ابلاغ! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Articles, Home -
-
عمر جلووں میں بسر ہو. تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home









Post your comments