پاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کو 0-12 سے آوٹ کلاس کرکے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستانی ٹیم نے بھارت کو کھیل کے کسی بھی لمحے میں سنبھلنے کا چانس اور ہوم رن اسکور کرنے کا موقع نہ دیا۔پاکستان نے دوسری، چوتھی اور پانچویں اننگز میں ہوم رنز اسکور کرکے برتری کو مستحکم کیا اور بھارتی ٹیم کے خلاف اپنی گرفت مضبوط رکھی۔میچ میں مجموعی طور پر پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر پیئرس رومیل خان، محمد یونس، زین شریف، جبران مرتضی اور محمد حسین نے جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔پاکستانی پچر فیصل حیات نے بھارتی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا، جس کی وجہ سے بھارتی ہٹرز مشکلات کا شکار رہے۔پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی، مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان کی براہ راست سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہیں۔
بیس بال: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس شکست سے دوچار کردیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments