بنگلادیش بورڈ نے نظم الاسلام کو عہدے پر بحال کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نظم الاسلام کو فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر بحال کردیا۔

بی سی بی نے نظم الاسلام کو 15 جنوری کو عہدے سے ہٹادیا تھا، انہوں نے کھلاڑیوں پر تنقید کی تھی، جس پر کرکٹرز نے بی پی ایل کے میچز کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

بی سی بی نے انضباطی جائزے کے بعد نظم الاسلام کے وضاحتی بیان کو مثبت اور تسلی بخش قرار دیا اور انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی نے فنانس کمیٹی کے چیئرمین کی وضاحت کی تفصیل ظاہر نہیں کی ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، ذرائع

چیئرمین میڈیا کمیٹی بی سی بی امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایکریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔

امزاد حسین نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایکریڈیشن مسترد کردیے گئے ہیں، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں مسترد کی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ٹیم نہ بھی کھیلے تو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایکریڈیشن دیتی ہے، اس حوالے سے بنگلادیشی اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے جلد لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *