class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12135 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوچستان: 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق کوئٹہ، لورالائی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نوشکی اور سبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ متعلقہ اضلاع سے پولیو وائرس کی تصدیق کے لیے ماحولیاتی نمونے 7 سے 17 اپریل تک لیے گئے تھے۔پروگرام کے مطابق بلوچستان بھر میں 21 سے 27 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی گئی تھی اور اب اگلی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا تاہم گذشتہ سال بلوچستان میں پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter