بہاولپور:21 ویں چولستان جیپ ریلی خالد حمید کے نام

بہاولپور میں 21 ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل خالد حمید نے اپنے نام کرلیا۔

پری پئیرڈ اے کیٹیگری میں خالد حمید نے مجموعی طور پر 452 کلومیٹر کا ٹریک 3 گھنٹے 54 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کیا، حسین آصف دوسری پوزیشن اور صاحبزادہ سلطان تیسرے نمبر پر رہے۔

پریپئرڈ بی کیٹیگری میں عرفان میاں 4 گھنٹے 23 منٹ اور 45 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے فاتح قرار پائے۔

پری پئیرڈ سی کیٹگری میں فلک شیر خان اور ڈی کیٹیگری میں ظفر بلوچ نے میدان مار لیا۔

تقریب تقسیم انعامات میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے شرکت کی اور شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *