کفایت شعاری مہم: اسپیکر و ڈپٹی قومی اسمبلی نے پروٹوکول نفری واپس کر دی

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کفایت شعاری مہم کے تحت بدھ کو اپنے پاس موجود پروٹوکول نفری واپس کر دی، جبکہ سرکاری ڈرائیورز کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا۔ 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکن قومی اسمبلی کے پروٹول کی تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دیں۔ اسپیکر اور ڈیٹی اسپیکر قومی نے سرکاری پیٹرول لینا بند کر دیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام اسمبلی اسٹاف کا اوور ٹائم عارضی طور پر معطل کر دیا۔

دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان

واضح رہے کہ چند روز قبل توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اہم فیصلوں کا اعلان کیا تھا۔

 حکومتی فیصلوں کے تحت دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری اور نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیاں دے کر آن لائن کلاسز کرائی جائیں گی۔

تیل کی بچت کےلیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کو 2 ماہ کے لیے بند کیا جائے گا اور سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنے والے تیل میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *