class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12267 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے لگے

پاکستان پر حملے کے نتیجے میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو آج کل جگ ہنسائی اور بین الاقوامی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے۔جہاں پاکستانی میمرز اور صارفین نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا جینا محال کیا ہوا ہے وہیں اب چینی میمرز بھی بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے ہیں۔چینی میمرز نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے رافیل طیارے گرانے پر طنزیہ گانا تیار کیا ہے جس میں انہیں پنجابیوں کے روپ میں، بھارتی پنجابی ہپ ہاپ گانے ’تُنک تُنک تُن تارارا‘ پر ناچتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ گانا چینی زبان میں ہے جبکہ اس کی ویڈیو میں انگریزی زبان میں ترجمہ بھی پڑھا جاسکتا ہے۔چینی میمرز اس مضحکہ خیز گانے میں بھارتی حلیے اور بھارتی گانے کی دھن پر ناچ ناچ کر بھارت کے جھوٹے دعووں کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔چینی میمرز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter