class="post-template-default single single-post postid-6986 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کی والدہ 77 برس کی عمر  میں انتقال کر گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان سے متعلق افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر اپنے چاہنے والوں کو دی ہے۔گلوکار نے لکھا ہے کہ میں گہرے اور دائمی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔عدنان سمیع خان نے مزید لکھا ہے کہ ہم گہرے غم سے دو چار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھیں، جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے۔انہوں نے اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ  ’اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعون‘ اللّٰہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے، آمین۔عدنان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر ان کی تاریخِ پیدائش کے ساتھ شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ عدنان سمیع خان نے 2015ء میں بھارتی شہریت حاصل کی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter