بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے بھائی لو سنہا کے ساتھ تناؤ پر مبہم پوسٹ شیئر کردی۔سوناکشی سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مہربانی اور متضاد رائے کے احترام کے بارے میں پوسٹس شیئر کیں۔اداکارہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حالیہ پوسٹس میں مہربانی، دوسرے انسانوں سے جڑنے اور رواداری پر مبنی ہیں۔سوناکشی سنہا نے یہ پوسٹس اپنے سسر اقبال رتنسی کے بارے میں لو سنہا کی شیئر کی گئی پوسٹ کے بعد کی ہیں، جو ان کے بھائی نے بعد میں ڈیلیٹ کردی۔اداکارہ نے کہا کہ ’کیسے معلوم ہو کہ کب آواز بند کرنی ہے یا مکمل طور پر بند کرنی ہے؟ ہوائی جہاز یا فلم تھیٹر میں، کیسے جانیں کہ جب آپ کو وہ نہیں ملتا جو آپ چاہتے ہیں تو ماحول میں گہری تشویش پیدا ہوجاتی ہے، ایسے میں جیو اور جینے دو۔سوناکشی نے پوسٹ کا عنوان ’جو چیزیں اسکول میں پڑھائی جانی چاہئیں‘ رکھا اور لکھا کہ تیزی سے غیر محفوظ دنیا میں مہربانی اور دوسرے سے جڑنا ہی اہم ہے، یہ جان لیں کہ آپ کے خلاف بھی رائے موجود ہوسکتی ہے، اس لیے ہمیں زیادہ روادار بننا چاہیے۔
سوناکشی اور لو سنہا میں تناؤ پر اداکارہ کی مبہم پوسٹ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments