class="post-template-default single single-post postid-9665 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی ہدایات کےمطابق اثریہ کالج جہلم میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

1122 کی جانب سےاثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

ہم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد اور انسٹرکٹر جبران محمود کے تربیتی پروگرام کروانے پر شکر گزار ہیں۔ پرنسپل محمد زاہد خورشید

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی ہدایات کےمطابق اثریہ کالج جہلم میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جہاں جبران محمود انسٹرکٹر نے طلباء کو فرسٹ ایڈ سے متعلق ٹریننگ فراہم کی جس میں سانس بند ہونے کی صورت میں سی پی آر اور خون بہنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کا طریقہ بتایا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل محمد زاہد خورشید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد اور انسٹرکٹر جبران محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہاں 1122 عملی میدان میں اپنے بروقت طبعی امداد و اعلی کردار کی وجہ سے عوام میں مقبول سرکاری محکمہ ہے آج کی ٹریننگ یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ نوجوان نسل کو درست سمت اور حقوق العباد جیسے اہم مذہبی احکامات پر عمل کرانے کی ترغیب بھی دیتی ہے کہ اک جان کو بچانا اک نسل کو نچانا ہے۔ آخر میں ایڈمن بدر خورشید و تمام سٹاف نے 1122 کی جانب سے آئی ہوئی چار رکنی ٹیم انسٹرکٹر جبران محمود، ای ایم ٹی زین، کاشان و زنیر ملک کا بہترین و کامیاب ٹریننگ سیشن کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter